استنبول،18اگسٹ(ایجنسی) قطر ایئرویز کے ایک طیارے کو آج جمعرات کے روز استنبول میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بتایا گیا ہے کہ اس مسافر بردار طیارے نے استنبول سے دوحا کے لیے پرواز
بھری مگر ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد اس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ قطری حکام کے مطابق اس کے فوراﹰ بعد اس ایئربس A330 نے استنبول ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ بہ حفاظت لینڈ کر گیا اور اس دوران کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔